نیوز ڈیسک
سری نگر//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ ایک تصادم آرائی سے جنگجو فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد آپریشن کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے مرہامہ علاقے میں ابتدائی فائرنگ کے بعد مزید فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ “ایسا لگتا ہے کہ عسکریت پسند ابتدائی مرحلے میں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے تھے”۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی تازہ رابطہ نہ ہونے کے بعد کل رات دیر گئے آپریشن کو ختم کر دیا گیا۔
یہ تصادم بدھ کی دوپہر کو اس وقت شروع ہوا جب مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر علاقے کا مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔