بلال فرقانی
سرینگر// بجاج آٹو اور پیرس آٹوموبائلز نے پیر کو سری نگر میں ’ٹیکنالوجی نئی، بھروسہ وہی!‘ کا وعدہ کرتے ہوئے مسافر الیکٹرک تھری وہیلر کو میدان میں اتارا۔تین پہیوں کے زمرے میں صف اول آٹو موبائل کمپنی بجاج آٹو کی طرف سے منعقدہ تقریب پر، ایس پی حضرت بل مشوک، ڈی ایس پی ٹریفک محبوب، ایس ایچ او نگین جاوید ، بجاج آٹو لمیٹڈ کے ریجنل منیجر شارڈینڈو، نکھل اور ایریا منیجر ابھیشیک اور ڈیلر پرنسپل ہاشم اور پیرس آٹو موبائلز کے جنرل منیجر مشتاق احمد موجود تھے۔بجاجREE ،Tec 9.0، مسافرالیکٹرک تھری وہیلر، جس کی بیٹری 8.9 کلو واٹہے، اے آر اے آئی سرٹیفیکیشن کے مطابق 178 کلومیٹر کی رینج دیتی ہے۔ نئے مسافر برقی تھری وہیلر کے ساتھ، کمپنی صارفین کو پائیدار نقل و حرکت کے اگلے مرحلے سے متعارف کروا رہی ہے۔مسافرالیکٹرک تھری وہیلر آئی پی 67 ریٹیڈ ایڈوانسڈ لی آئن بیٹری، دو رفتار آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور پرمننٹ میگنیٹ سنکرونس موٹر سے لیس ہے جو کہ انتہائی موثر ہے، یہ سب گاڑی کو بہترین رینج فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔