برمنگھم// ہندوستان کی ٹاپ باکسر نکہت زرین نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں اتوار کو موزمبیق کی ہیلینا اسماعیل باگاو کو شکست دے کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔عالمی چیمپئن نکہت نے 48-50 کے جی لائٹ فلائی ویٹ میں راؤنڈ آف 16 میں ہیلینا کو ناک ڈاؤن سے شکست دی۔ اب نکہت ہندوستان کے لئے باکسنگ میں تمغہ یقینی بنانے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔ (یو این آئی)