کشمیر عظمی رپورٹر
بانہال // ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں اور ضلع ہیلتھ سوسائٹی رام بن کی نگرانی میں منگل کے روز سب ضلعی ہسپتال بانہال میں خون کا عطیہ دینے کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس مہان خصوصی کے طور موجود تھے۔ اس کیمپ کیلئے ضلع ہسپتال رام بن کے ڈاکٹروں اور بلڈ بنک کے تکنیکی عملہ اور دیگر تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جبکہ عطیہ کئے گئے خون کو جمع کرنے اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی طرف سے بھیجی گئی ٹرانسپورٹ وین کے زریعے عطیہ کئے خون کو ضلع ہسپتال رام بن میں محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔ اس خون عطیہ کمیپ میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی بانہال کے رضاکار نوجوانوں، میڈیکل شاپ ایسوسیشن بانہال کے ممبران اور سب ضلع ہسپتال کے ملازمین نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ پیش کیا اور کل ملاکرخون کے 32 پوائنٹس جمع کرائے گئے اور عطیہ کئے گئے خون کو محفوظ کرنے کیلئے ضلع ہسپتال رام بن کے بلڈ بنک میں منتقل کیا گیا۔