سرینگر/سرینگر ۔جموں شاہراہ پر رامبن ضلع میں سنیچر کو ایک کار کے اندرزور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی اور کار کے پر خچے اُر گئے۔
یہ دھماکہ بانہال سے سات کلو میٹر دور ٹیتھر علاقے میں ایک ایسی کار میں ہوا جو جموں کی طرف جارہی تھی تاہم دھماکے کے وقت وہ کھڑی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں، جو بظاہر گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ دھماکے کے وقت وہاں سے سی آر پی ایف کی ایک کانوائے بھی گذر رہی تھی ۔
پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ کار کا ڈرائیور دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔