بانہال//جموں سرینگر شاہراہ پر پولیس نے ایک ٹرک سے 4 کونٹل بھکی ضبط کر کے دو افرد کوحراست میں لے لیا ہے، یہ ٹرک سرینگر سے پنجاب کی جانب جا رہا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او بانہال محمد افضل وانی کی قیادت میں پولیس پارٹی نے شاہراہ پر ٹی چوک کے قریب ایک ٹرک زیر نمبر PB32F/3855کو روک کر اس کی تلاشی لی جس کے دوران گاڑی سے 4 کونٹل بھکی برامد ہوئی جو ٹرک کی ترپال میں چھپا کر رکھی گئی تھی اور کشمیر سے پنچاب کی طرف سمگل کر کے لیجائی جا رہی تھی ۔اس معاملے میں جن دو افراد کو گرفتار کیا ہے اُن کی شناخت ڈرائیور راجندر رام ولد سودی رام ساکنہ کپور تھلہ اور کنڈیکٹر سکھویندر رام ولد لعل چند ساکنہ را م پور پنچاب کے طور پر کی ہے ۔ بانہال تھانہ میں ایک ایف آئی آر نمبر 34/2017 زیر دفعہ 8/15 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ کاروائی ایس ڈی پی او بانہال دھیرج سنگھ اور ایس ایس پی رام بن کی موہن لعل کی نگرانی میں انجام دی گئی ۔