محمد تسکین
بانہال// جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور لوگوں کو اپنی طرف مائیل کرنے کیلئے الیکشن مہم زور پکڑ رہی ہے۔ حلقہ انتخاب بانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کیطرف سے بانہال کے کسکوٹ علاقے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سینئیر بی جے پی لیڈر محمد سلیم بٹ کر رہے تھے ۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے کئی کارکنوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے مزور اور سرکاری سکیموں کو ہر گھر پہنچانے کا عہد کیا گیا۔