محمد تسکین
بانہال // انڈین انسٹیٹیوٹ آف انٹیگریٹڈ میڈیسین جموں کی طرف سے بانہال میں کسانوں کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور کسانوں میں لیوینڈر کے پودے مفت تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایک سو کے قریب خواہشمند کسانوں میں ہزاروں کی تعداد میں لیونڈر کے پودے تقسیم کئے گئے۔ ماہرین نے کسانوں سے کہا کہ وہ لیونڈر کی کاشت کرکے اس سے اچھی خاصی کمائی کرسکتے ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیونڈر خوشبو اور ادویات کا پودا ہے اور جموں ۔ کشمیر اور بھدرواہ میں اس کی کاشت سے زمیندار فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اس بینگنی اور مہک کے انقلاب کا حصہ بنیں اور روزگار کمائیں۔