محمد تسکین
بانہال // حال ہی میں ٹریفک کیلئے کھولے گئے بانہال بائی پاس فورلین شاہراہ پر گاڑی والوں کی تیز رفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کے روز ایسے ہی ایک واقع میں ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک خاتون راہگیر کو زخمی کر دیا۔ یہ واقع بانہال بائی پاس پر سابقہ ٹول پوسٹ کے قریب کٹ وے پر پیش آیا ۔ زخمی خاتون کی شناخت شکیلہ بیگم زوجہ محمد رفیق ملک ساکنہ سربگنی رامسو کے طور کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی خاتون حاملہ ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی خبر ملتے ہی زخمی خاتون کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا اور اس کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کی ہے ۔