محمد تسکین
بانہال// جمعرات سے قومی سطح پر بالغوں کیلئے بی سی جی ویکسین مہم کا آغاز کیا گیا اور اس سلسلے میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال اور ضلع ہسپتال رام بن اس مہم کا باضابط آغاز کیا گیا۔ رام بن میں ممبر اسمبلی رام بن ارجن سنگھ راجو نے اس مہم کا افتتاح کیا۔ سب ضلع ہسپتال بانہال میں بالغوں کیلئے بی سی جی ویکسین مہم کی رسم افتتاح سب ڈویژنل مجسٹریٹ بانہال رضوان اصغر نے انجام دی جبکہ اس موقع پر بلاک میڈیکل آفیسر بانہال ڈاکٹر سید محمد اسماعیل ، سنئیر سرجن ڈاکٹر عبد الرحمان میر ، سنئیر ایڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ محمد اختر ملک کے علاؤہ طبی عملہ اور ویکسین مہم سے جڑے ملازمین موجود تھے ۔ بالغوں کیلئے بی سی جی ویکسین ملک بھر سے تپ دق کے خاتمے کا یہ پروگرام ملک بھر میں چلایا جا رہا ہے۔ بانہال ہسپتال میں کئی معزز شہریوں ، ڈاکٹروں اور صحافیوں نے بھی بی جی سی ویکسین کے ٹیکے لگوائے ۔اس موقع پر بلاک میڈیکل آفیسر بانہال ڈاکٹر سید محمد اسماعیل نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بالغوں کیلئے بی سی جی ٹیکہ کاری کی مہم ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد پر ان کی رضامندی کے مطابق کی جائے گی جبکہ 18 سال سے 60 سال تک کی عمر کے ان بالغوں پر بھی یہ ویکسین مہم مرکوز رہے گی جو ذیابیطس یا شوگر کے مرض کا شکار افراد، تمباکو نوشی کرنے والے، پچھلے پانچ سالوں میں تپ دق کی ہسٹری میں ملوث افراد اور ٹی بی مریضوں کے رابطے والے اور اٹھارہ سال سے کم عمر کے باڈی ماس انڈیکس والے افراد پر مرکوز رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری کی رہنمائی اور چیف میڈیکل آفیسر رامبن ڈاکٹر کمل جی زاڈو کی ہدایات پر اس مہم کی افتتاح کی گئی یے اور یہ مہم جاری رہے گی اور تپ دق کے خاتمے کیلئے اس مہم کا مقصد تپ دق کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے اور صحت کے مخصوص درجوں میں آنے والے زیادہ سے زیادہ بالغوں کو اس مہم سے مستفید کرنے کی کوشش ہوگی ۔ انہوں نے لوگوں کو اپنا تعاون دینے اور اپنے گھروں سے ایسے اہل آفراد کو یہ ٹیکہ لگوائیں۔ ضلع ہسپتال رامبن میں اس مہم کا باقاعدہ افتتاح ممبر اسمبلی رامبن ارجن سنگھ راجو نے کیا تھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نے اس اقدام کی تعریف کی اور ٹی بی سے پاک ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے سب کو تعاون دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے صحت عامہ کی بہتر دیکھ بھال اور حفظان صحت اور احتیاطی تدابیر کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اس ٹیکہ کاری کی مہم کیلئے اہل افراد پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ٹیکے لگائیں اور تپ دق کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا حصہ بنیں۔ اس موقع پر چیف میڈیکل افسر رامبن ڈاکٹر کمل جی زاڈو اور سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال رامبن ڈاکٹر وریندر ترسل اور دیگر اہلکار موجود تھے اور انہوں نے ممبر اسمبلی کو اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ صحت ضلع رامبن کے عزم کا اعادہ کیا ۔ چیف میڈیکل افسر رامبن نے کہا کہ مہم کے فوائد کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے سماج میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ اس ٹیکہ کاری مہم سے زیادہ سے زیادہ افراد اور مریضوں کو لایا جائے ۔