رام بن// ریلوے سرنگ T-74RSجنوبی پورٹل پر بانہال کٹرا ٹریک کے بانہال۔ کھڑی کے درمیان سرنگ کے لئے کام کر رہے مزدوروں اور کارکنوں نے منگل کی صبح سے کھڑی میں شمالی ریلوے کی طرف سے ٹھیکیدار کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
ہڑتال کی وجہ سے کام متاثر ہوا ہے۔اطلاع کے مطابق سرنگ میں کام کے لئے مصروف افکان کے تمام کارکنوں ، مزدوروں نے کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے ذیلی ٹھیکے کے چند کارکنوں کی بغیر کسی نوٹس کے بر طرف کردیا جب یہ خبر دوسرے کارکنوں اور مزدوروں تک پہنچی تو وہ ہڑتال پر چلے گئے دھرنا پر بیٹھ گئے۔انہوں نے چھانٹی کئے گئے کارکنوں کیلئے لیبر قوانین کے تحت فوائد کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر رام بن پر زور دیا کہ وہ افکان کمپنی کی انتظامیہ کو نکالے گئے کارکنوں کو لیبر قوانین کے تحت فوائد دینے کی ہدایت دیں۔تا ہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی فرد موقع پر نہیں پہنچا جب کہ کارکن اور مزدور مطالبہ پورا ہونے تک احتجاج کرنے کیلئے بضد ہیں۔اس سلسلہ میں افکان کمپنی کا کوئی بھی ذمہ دار شخص کشمیر عظمیٰ سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔