بانڈی پورہ //ضلع بانڈی پورہ یوگاسنا سپورٹس ایسوسی ایشن اور جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے زیر اہتمام چوتھی ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ یوگاسنا سپورٹس چمپئن شپ یہاں انٹرنیشنل دہلی پبلک سکول بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔چمپئن شپ سب جونیئر، جونیئر اور سینئر دونوں لڑکوں/لڑکیوں اور مرد/خواتین زمروںمیں کھیلی گئی۔اس چمپئن شپ کو شائقین کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے دیکھا۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یوگاسنا کھیل جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ایک مناسب طریقہ ہے ۔نزہت گل سکریٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کا بھی شکریہ ادا کیاگیاجنہوں نے چمپئن شپ کے ہموار انعقاد کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی ۔