عازم جان
بانڈی پورہ// سکریٹری، یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرمد حفیظ نے جمعہ کو پنچایت نیسبل، بانڈی پورہ کا دورہ گاوں-5 کے تحت وزٹنگ آفیسر کے طور پر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک اور ضلع انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر سکریٹری نے کہا کہ آؤٹ ریچ پروگرام، B2V5، تمام دیہی علاقوں میں مساوی ترقی کے مشن کو پہنچانے کی مشترکہ کوشش میں یونین ٹیریٹری کے لوگوں اور سرکاری افسران کو شامل کرتا ہے۔ افسران نے کھیلوں کی کٹس، سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور نیسبل کے نوجوانوں سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بات چیت کی۔بزرگ شہریوں اور پنچایتوں کے نمائندوں نے دورہ کرنے والے افسر کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے اور ان کے مسائل کے ازالے کا مطالبہ کیا۔