عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //پولیس نے بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹوں کے ایک معاون کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کیونسہ بانڈی پورہ میں ایک ناکہ کے دوران تلاشی کارروائی کی بنا پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اسکی تحویل سے ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ وہ ٹی آر ایف کیساتھ وابستہ ہے اور انکے لئے کام کرتا ہے۔اسکے خلاف کیس درج کیا گیا۔