بانڈی پورہ //شدید برفباری سے جوج رہی آبادی کو مزید مشکلات میں ڈالنے کی خاطر فورسز نے جمعہ کی صبح بانڈی پورہ کے ایک مضافاتی گائوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی کے دوران گھریلو اشیاء تہس نہس کیں۔جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع پرگامرو اور لوڈارہ کے وسیع علاقے کو جمعہ کی صبح سویرے 52 آر آر،سی آر پی ایف اور ایس او جی نے محاصرہ میں لیا اورباریک بینی سے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کریک ڈائون کا سلسلہ12بجے تک جاری رہا جس کے بعد محاصرہ اٹھایا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محاصرہ کے دوران مکینوں کو جنگجوئوں کے بارے میں معلومات دینے کیلئے ہراساں کیا گیا ا