بانڈی پورہ/عازم جان / بانڈی پورہ پولیس نے دوکمسن لڑکیوں کے اغوا اور عصمت دری میں ملوث تین درندہ صفت اشخاص کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ کلوسہ کے دوملزمان کو 48 گھنٹے کے اندر اندر بانڈی پورہ پولیس نے ایس ایچ او سید عضنفر کی قیادت میں اننت ناگ پولیس کی تعاون سے پہلگام میں گرفتار لیا۔ذرائع کے مطابق یاسر خورشید گنائی اور احسان اکبر نے کلوسہ میں 16 مئی کو کمسن بچی جو ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر کی طرف جارہی تھی ،راستے میں اغوا کر کے پہلگام پہنچا دیا جہاں اسکی عصمت دری کی گئی ۔متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے بانڈی پورہ پولیس تھانے میں اغوا کاری کی اطلاع درج کروائی جس کے بعد پولیس نے 48 گھنٹے میں کارروائی کرکے ان دو مجرموں کے خلاف زیر دفعہ 68/2017 /366/376 Rpc کیس درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔ ادھر ارن بانڈی پورہ میں 13 سال کی بچی کو شمروز احمد ملک ساکن سملر نے 9 اور 10 مئی کے درمیانی شب کو اغوا کر کے عصمت دری کا شکار بنایا۔ وارثین کے اطلاع پر بانڈی پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر کے زیر ایف آئی آر نمبر 66/2017 /376 کیس درج کر کے کارروائی کی ۔