عازم جان
بانڈی بورہ//بانڈی بورہ کے بوٹھو جنگلات کی اراضی پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کی شکایت کی ہے ۔بوٹھو کے لوگوں نے بتایا کہ پچھلے تین سال کے دوران کمپارٹمنٹ نمبر103شیخ دجی میں جنگلات کی اراضی کو ہموار بنانے کے بعد غیرقانونی طور پر ڈھانچے تعمیر کئے گئے ہیںاور محکمہ جنگلات نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔شرف ریشی ولد صدیق ریشی نامی ایک شہری نے بتایا کہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے بھی تحریری درخواست مطلع کیا گیاہے بلکہ انہوںنے ڈی ایف او بانڈی بورہ کو فوری کارروائی کرنے کو کہا تھا لیکن اس وقت کے رینج آفیسر کھویہامہ نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ ریشی نے کہا کہ لگ بھگ بیس کنال پرغیر قانونی ڈھانچے تعمیر کئے گئے ہیں ۔انہوںنے فارسٹ چیف کنزرویٹر کشمیر اورپرنسپل چیف کنزرویٹر،صوبائی کمشنر کشمیر سے اعلی سطحی تحقیقات کرانے کی مانگ کی ہے۔