عازم جان
بانڈی پورہ // بانڈی پورہ کے نسبل گا ئوں میںتیندوا کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔تیندوے نے مشتاق احمد بٹ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے میوہ باغ کی طرف جارہا تھا۔مشتاق احمد بٹ زخمی حالت میں کسی طرح جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور بعد میں مقامی لوگوں نے اسے علاج کے لئے سمبل ہسپتال پہنچایا ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی کہ وہ تیندوے کو پکڑنے کے لئے گا ئوں میں ٹیم روانہ کرے۔