بانڈی پورہ// بانڈی پورہ ضلع کے سملر اور کوٹا ستھری گجر بستیوں کا کریک ڈائون کر کے تلاشیاں لی گئیں۔ 14 آر آر اور ایس او جی نے بانڈی پورہ سے دس کلو میٹر دور سملر اور کوٹا ستھری علاقوںکی جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر صبح کا اجالا پھیلتے ہی گھیرا بندی کی اور تمام راستوں کو سیل کر دیا ۔ اسکے بعد گھر گھر تلاشی لی گئی لیکن جب بعد دوپہر تک کچھ نہیں ملا تو محاصرہ اٹھا لیا گیا۔