سرینگر//ڈویڑنل کمشنر بشیر احمد خان نے وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے عوامی دربار میں لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے منعقد کی گئی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ جائزہ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حسین گنائی اے ڈی سی بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی اے سی آر مسرت ہاشم، ایس ایس پی بانڈی پورہ شیخ ذوالفقارر آزاد ودیگر اعلیٰ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ طویل ترین میٹنگ میں ڈویڑنل کمشنر نے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے افسران پران کاموں کومقرر معیاد میںپائے تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ گرڈ سٹیشن وٹہ پورہ بانڈی پورہ سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ بانڈی پورہ قصبہ سٹریٹ لائٹیں نالہ مدمتی پر زیر تعمیر پروٹیکشن بنڈ، ڈگری کالج بانڈی پورہ کی سڑک ودیگر تعمیراتی کاموں کے متعلق جو وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے سامنے عوامی دربار میں ملاقی وفود نے رکھے تھے کے متعلق جانکاری لیکر ہدایات جاری کئے ہیں کانفرنس ہال میں عوامی دربار کے دوران وزیر کی یقین دہانیوں اور فیصلوں کے تحت287کاموں کی پیش رفت کا صوبائی کمشنر نے الگ الگ جائزہ لیا ۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو تمام کام مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ آفیسران پر کاموں کی مقررہ وقت میںتکمیل کی انفرادی ذمہ داری ہے اوراس سلسلے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے تحت مختلف کاموں کی حصولیابیوں کاتفصیلی خلاصہ پیش کیا۔