سرینگر/عازم جان / موئے تراشی کے بڑھتے واقعات کے خلاف بانڈی پورہمیںجوائنٹ ایمپلائز یونین اور ٹریڈرس فیڈریشن کے بینر تلے احتجاجی جلوس نکالا گیا اور پھر گلشن چوک میں جلسہ منعقد کیا گیاجس میں مقررین نے مخلوط حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے موئے تراشی کو گہری سازش قرار دے کر جمعہ کو قصبہ میں دوپہر ایک بجے کے بعد ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔ جوائنٹ ایمپلائز یونین کے ضلع صدر پیرزادہ شریف الدین شاہ اور ٹریڈریس فیڈر یشن کے صدر شمشاد احمد کی قیادت میں ملازمین اور دکانداروں نے احتجاجی جلوس نکالا اورقصبہ کا مارچ کیا۔جلوس نوپورہ چوک سے مر کزی جامع قدیم سے ہوتے ہوئے گلشن چوک پہنچا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔احتجاج میں شامل شرکاء نے کہا کہگیسوتراشی میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد بے نقاب کیا جانا چاہئے ۔