بانڈی پورہ//بانڈی پورہ گلشن پارک کے قریب گذشتہ رات آگ کی ایک واردات میں کئی دوکانوں کو نقصان پہنچا۔ فائرسروس عملہ کی بروقت کارروائی سے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا گیا۔معلوم ہوا کہ آگ سمرن دوپٹہ ہائوس اور اشفاق احمد نادی ہل کی دکانوں سے ظاہر ہوئی ۔آتشزدگی متاثرین نے کہا کہ ایک دوکان کی چھت کو کاٹا ہوا پایا گیا جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میںایک کیس درج کیا ہے۔