سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاو خانہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
سرکاری ذارئع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاو خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ سیف الدین گنائی کے رہائشی مکان میں نمودار ہوئی اور اس کے شعلوں نے ایک گاو خانے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔