عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ+کپوارہ//بانڈی پورہ اور کپوارہ میں ڈسٹرکٹ لیول ریویو کمیٹی (ڈی ایل آر سی) میٹنگوں میں روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمٰن راتھر نے ضلع میں ایچ اے ڈی پی کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایل آئی سی میٹنگ طلب کی جس میں زراعت کی ترقی کے117اور محکمہانیم ہسبنڈری کے 310کیس زیر غور آئے اور تفصیلی بحث کے بعد دونوں محکموں کے تمام کیسز کی کمیٹی نے منظوری دی۔
ڈی سی نے HADP کے آغاز سے لے کر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، بیج کی تقسیم، مٹی کی صحت کی جانچ، آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مائیکرو اریگیشن پروجیکٹس، فارم میکانائزیشن، کسانوں کے تربیتی پروگراموں اور مارکیٹ کے رابطوں جیسے اہم شعبوں میں پیش رفت کا بغور جائزہ لیا۔انہوں نے HADP میں شامل مختلف محکموں بشمول زراعت، باغبانی، حیوانات، بھیڑ پالنے، ماہی پروری، دیہی ترقی، پنچایت راج اداروں اور کسانوں کے نمائندوں کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ آیوشی سودن نے ضلع میں ڈسٹرکٹ لیول ریویو کمیٹی (DLRC) کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں لائن ڈپارٹمنٹس اور بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے متعلقہ افسروں اور بینکروں پر زور دیا کہ وہ مرکزی طور پر اسپانسر شدہ مختلف اسکیموں کی مالی شمولیت تشہیر کریںلوگ خاص طور پر کمیونٹی کے پسماندہ طبقوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے۔انہوں نے تمام بینکوں اور اسپانسرنگ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ مالی شمولیت کے اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تال میل اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ اس موقع پر ڈی سی نے تمام بینکوں کو تمام کیس ترجیحی بنیادوں پر جلد نمٹانے کی ہدایت کی اور لائن ڈپارٹمنٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ کیسز کو مناسب طریقے سے سپانسر کریں اور ہفتہ وار بنیادوں پر سروس ایریا کے مطابق متعلقہ برانچوں میں کیس جمع کرائیں۔