نیوز ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نیسبل سنبل علاقے میں ایک تیندوے نے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو بتایا کہ مشتاق احمد ولد محمد رمضان، ہلال آباد نیسبل کے رہائشی ایک شخص پر اس کے آبائی گاؤں میں تیندوے نے حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد مشتاق کو فوری طور پر سی ایچ سی سنبل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے ایک اہلکار نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم موقع پر موجود ہے، اور اس نے علاقے میں اس تیندوے کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ وہ اس جنگلی جانور کو بہت جلد پکڑ لیں گے۔