سری نگر// معروف بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے جمعرات کو شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر کی وادی تلیل میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع نیرو گاو¿ں میں ایک اسکولی عمارت کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے عطیہ کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ موصوف اداکار نے آج نیرو گاو¿ں کا دورہ کیا اور اس دوران گاو¿ں میں اسکولی عمارت کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے بطور عطیہ دے دیے۔
دورے کے دوران موصوف بالی ووڈ اداکار نے وہاں تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور بی ایس ایف کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں مقامی لوگوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔