Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: ’بالادستی یا جنون آمیز سیاست کاری کی کوئی گنجائش نہیں ‘
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » ’بالادستی یا جنون آمیز سیاست کاری کی کوئی گنجائش نہیں ‘
کشمیر

’بالادستی یا جنون آمیز سیاست کاری کی کوئی گنجائش نہیں ‘

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
کپوارہ//حریت (ع) کے اہتمام سے ٹاﺅن ہال کپوارہ میں شہید ملت مولانا محمد فاروق، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسیوں کے حوالے سے ایک مجلس خراج عقیدت کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت حریت(ع) کی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن اور پیپلز کانفرنس سربراہ بلال غنی لون نے انجام دیئے جبکہ چیئرمین میرواعظ عمر فاروق ،جنہیں ریاستی حکمرانوں نے گزشتہ کئی دنوں سے اپنی رہائش گاہ میرواعظ منزل نگین میں نظر بند کرکے ان کی جملہ سرگرمیوںپر پابندی عائد کی ہے ، پروگرام میں شرکت سے قاصر رہے۔اس موقعہ پر جن سرکردہ حریت قائدین نے مجلس خراج عقیدت سے خطاب کیا یا موجود رہے ان میں پروفیسر عبدالغنی بٹ، محمد مصدق عادل، عبدالمنان بخاری، شیخ افضل، ایڈوکیٹ عبدالمجید بانڈے، خلیل محمد خلیل، غلام نبی نجار، اور محمد مقبول بٹ کے برادر ظہور احمد بٹ شامل ہیں۔ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی حتیٰ کہ ہفتہ شہادت کی تقریبات میں ان کی شرکت پر پابندی کو حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور بالا دستی سے عبارت سیاستکاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید ملت ، شہید حریت اور جملہ شہدائے کشمیر کے مشن کی تکمیل ،حریت پسند قیادت اور عوام کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ان عظیم شہداءنے اپنی جانیں قربان کرکے اس تحریک کو جو نئی قوت اور پہچان عطا کی ،اُس کے سبب آج عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ایک مثبت سوچ ابھر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بدلتے حالات کے تناظر میں اب بالادستی یا جنون آمیز سیاست کاری کی کوئی گنجائش نہیں رہی ہے خصوصاً بات جب عالمی امن اور جنوب ایشیائی خطے کے سیاسی استحکام کی ہو تو مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت اور زیادہ شدت کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہے۔پروفیسر بٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اس خطے کے امن کی ضمانت ہے اور اس مسئلہ کے حل کے ضمن میں عالمی سطح پر جو سوچ ابھر رہی ہے اُس سے توجہ ہٹانے کیلئے کشمیر میں گرفتاریوں ، ہراسانیوں اور نہتے عوام کیخلاف ظلم و تشدد اور قتل و غارت گری کے جو ہتھکنڈے آزمائے جارہے ہیں وہ سب حکمرانوں کی واضح بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔ صدارتی خطاب میں ہندوستان اور پاکستان کے سر براہان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے حریت(ع) ایگزیکٹیو ممبر اور پیپلز کانفرنس چیئرمین بلال غنی لون نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے مو قف پر پوری طرح متحد اور چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں ۔بلال غنی لون پیر کو ٹاون ہال کپوارہ میں مرحوم حریت لیڈر خواجہ عبد الغنی لون کی 15ویں برسی پر لوگو ں سے خطاب کررہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ ان کے والد مرحوم عبد الغنی لون کی ایک الگ سیاسی سوچ تھی اور اہم ان کے اس سوچ کے ساتھ ہیں ۔بلال غنی لون نے کہا کہ عبدالغنی لون نے بے خوف خطر کشمیر اول کا نعرہ دیا جبکہ مرحوم عوامی دلو ں میں جگہ پانے والے اس عظیم لیڈر نے اپنی دانشمندی ،کردار ،سیاسی تدبر،دور اندیشی وبصیریت سے کشمیریو ں کے قلب و ذہن میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا تھا ۔انہو ں نے لوگو ں سے کہا کہ مرحوم لیڈر کو سب سے بڑا خراج عقیدت اداکرنا ان کے مشن کی آبیاری کرنی ہے اور کپوارہ کے لوگ اپنے مرحوم لیڈر کے بے لوث خدمت کو ہر ہمیشہ یاد رکھیں ۔بلال غنی لون نے کہا کہ میرے والد نے کشمیر کی آ زادی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اس کے اس مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کے خواہشات اور احساسات کے مطابق حل کیا جائے ۔بھارتی میڈیا اب کشمیر دشمنی پر اتر آیا ہے اور کشمیر کی آ زادی کی تحریک کو اپنے منفی پروپیگنڈے سے کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کی تمام سازشوں کو کام نہیں ہونے دیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ اب ہندوستان نے مزاحمتی لیڈروں کو میڈیا سے خوف ذدہ کرنے کا حربہ استعمال کیا ہے تاکہ کشمیری حریت لیڈر شپ کو بد نام کیا جائے گا ۔نیشنل فرنٹ کے سر براہ نعیم خان کے حوالے سے بلال غنی لون نے کہا کہ کسی نے دوست بن کے اس کے پیٹ پر چھرا گھونپ دیا اور وہ اس وقت ایک کٹہرے میں کھڑا ہے تاہم ،ہم ان کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ کشمیری ہے اور ہم کسی کی کردار کشی کرنے کی اجازت ہر گز ہونے نہیں دیں گے ۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

کشمیر

لسانی تنوع ترقی کی کلید

September 19, 2025
کشمیر

بارشوں اورسیلاب سے دھان فصل کونقصان

September 19, 2025
کشمیر

عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین

September 19, 2025
کشمیر

۔1996 میں پلوامہ میں دوہرے قتل کا معاملہ

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?