سرینگر//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے آ باغ مہتاب میں رونما ہوئے آگ کی واردات سے ہوئے جائیدادوں کے نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا ہے جس میں پانچ رہائشی اور غیر رہائشی ڈھانچے تباہ ہو گئے ۔بخاری نے ضلع انتظامیہ سرینگر کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ کنبوں کو ضروری امداد فراہم کریں تاکہ یہ لوگ موجودہ موسم سرما کے دوران متاثرین نئے سرے سے اپنی رہائشی سہولیات کا انتظام کرسکیں۔وزیر نے متاثرین کے حق میں ایکسگریشیا امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور ریڈ کراس کے ذریعے انہیں تمام امداد و باز آباد کاری کا سامان فراہم کیا جائے۔انہوںنے میونسپل حکام سے کہا کہ وہ متاثرین کو از سر نو مکان تعمیر کرنے کے لئے اجازت نامہ فراہم کریں تاکہ متاثرین جلداز جلد اپنے مکانات کی تعمیر کرسکیں۔