محمد تسکین
بانہال // پچھلے کئی روز کی طرح بْدھ کے روز بھی موسمی خرابی کے باوجود سنگلدان۔ بانہال اور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس معمول کے مطابق جاری ہے اور ریلوے حکام کی طرف سے ریل گاڑیوں کیلئے مقررہ اوقات کے مطابق ریل گاڑیوں نے دوطرف سے مسافروں کو ڈھویا۔شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں نے اپنی منزلوں تک پہنچنے کیلئے ریل گاڑیوں سے سفر کیا اور اپنی منزلوں کو پہنچے۔