عظمیٰ نیوزسروس
بارہمولہ// بارہمولہ کے نوجوان کراٹے چیمپئن، جن کی عمریں 7-10 سال ہیں، کو ڈی سی بارہمولہ، منگا شیرپا نے یہاں اپنے دفتر میں، میرٹھ، اتر پردیش میں منعقدہ جنوبی ایشیا کراٹے چیمپئن شپ 2025 میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد اعزاز سے نوازا۔ان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ میڈل اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر ضلع کا سر فخر سے بلند کیا۔اس موقع پر ڈی سی نے اپنی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان نوجوان ستاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ نہ صرف قومی سطح ،بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقابلہ کرسکیں۔