سرینگر/پولیس نے جمعرات کو کہا کہ شمالی کشمیر میں بارہمولہ کے دوکمسن بچے جو لاپتہ ہوئے تھے، کو دلی میں بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اقراء ایجو کیشنل ہائی سکول کلنترہ پائین میں زیر تعلیم آٹھویں اور دسویں کے طالب علم جوبانڈی پائین کے رہنے والے ہیں، دو روز قبل لاپتہ ہوگئے تھے۔
اس سلسلے میں پولیس سٹیشن چندوسہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ زبردست اور بروقت کوششوں کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ دونوں بچے دلی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد اُنہیں دلی کے پہاڑ گنج علاقے سے بر آمد کیا گیا۔
محسن منظور نجارولد منظور احمد نجار اور علم سہیل احمد لون ولد محمد سلطان لون ساکنہ بانڈی پائین فی الوقت نئی دلی کے بچہ گھر میں ہیں۔
بارہمولہ کی ایک پولیس ٹیم نئی دلی کیلئے روانہ ہوگئی ہے تاکہ مذکورہ بچوں کو بحفاظت واپس لایا جاسکے۔