عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// بارہمولہ ضلع نے انڈر 14، 17 اور 19 لڑکوں کے بین ضلعی سطح کے کھو کھو مقابلوں میں ٹائٹل اپنے نام کئے۔یہ متاثر کن کارنامہ بارہمولہ کی حالیہ ہیٹ ٹرک کے بعد شوپیان میں انڈر 14، 17 اور 19 لڑکیوں کے زمرے میں جیتنے کے بعد حاصل ہوا ہے۔ یہ فتوحات صوبائی سطح پر کھو کھو کے میدان میں بارہمولہ کے غلبہ کو واضح کرتی ہیں۔جموں و کشمیر کے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بین الاضلاعی سطح کے کھوکھو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا، اور یہ تقریب پلوامہ میں منعقد ہوئی۔ بارہمولہ کی ٹیموں نے پورے مقابلے میں غیر معمولی کھیل، مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر جتندر سنگھ نے بارہمولہ ضلع کی تمام جیتنے والی ٹیموں کو دلی مبارکباد پیش کی۔