سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منعقد ہونے والی دو روزہ جیت کانڈو چمپئن شپ میں 300 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ضلعی سطح کی اس چمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد جیت کانڈو کھیل میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کو قومی و بین الاقوامی سطح کے ایونٹس کے لئے تیار کرنا تھا۔بارہمولہ میں دو روزہ جیت کانڈو چمپئن شپ ویلی پبلک ہائی اسکول سوپور میں ڈسٹرکٹ بارہمولہ جیت کانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔منگل کو منعقد ہوئی اختتامی تقریب میں کئی قومی و بین الاقوامی سطح کے جیت کانڈو کھلاڑیوں نے اپنے فن اور ہنر کا مظاہرہ کیا۔چمپئن شپ میں ویلی پبلک سکول، سوپور پبلک سکول، علمدار پبلک سکول، بلیک کیٹ کلب، جموں وکشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس بارہمولہ اور شاہ ہمدان کلب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔