عظمیٰ نیوزسروس
بارہمولہ// بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں 20 مئی 2024 کو پانچویں مرحلے کے دوران منعقد ہونے والے آئندہ عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں، متعدد مقامات پر بیداری پروگرام منعقد ہوئے۔یہ پروگرام چیف الیکٹورل آفیسر، جموں و کشمیر، پی کے پولے، اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ منگا شیرپا کی مجموعی رہنمائی اور یو ٹی نوڈل آفیسر ایس وی ای پی، اختر قاضی، سی ای او آفس، جے اینڈ کے، سپنا کوتوال کے میڈیا نوڈل آفیسر کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔اس سلسلے میں سینٹ جوزف سکول میں ایک پروگرام منعقد ہوا جسمیں سینکڑوں طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔مذکورہ پروگرام میں مارچ پاسٹ جیسی سرگرمیاں، دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بشمول ٹگ آف وار اور مختلف دیگر نئی پہل۔ “ووٹ فار سیور” کے نعرے بھی اس عہد کے ساتھ لگائے گئے کہ ان کے گھر کا ہر فرد آئندہ انتخابات کے دن اپنا ووٹ کاسٹ کرے گا۔اگلا پروگرام جی ڈی سی بارہمولہ میں منعقد کیا گیا جس میں پہلی بار ووٹر بننے پر پرجوش سینکڑوں طلباء کی شرکت کے ساتھ ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تمام لوگوں سے آئندہ پولنگ ڈے میں بھرپور شرکت کا عہد لیا گیا۔گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سوپور اور بوائز ہائر سیکنڈری سوپور میں بھی دو الگ الگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اس مقصد کے ساتھ یہ عہد لیا کہ وہ اپنے والدین، پڑوسیوں، رشتہ داروں اور اپنے علاقوں کے لوگوں کو 20 تاریخ کو ووٹ ڈالنے کے لیے راضی کریں گے۔متحرک ماحول کے درمیان، ڈی ای او بارہمولہ نے سی ای او آفس جموں و کشمیر کی ٹیم کے ساتھ جس میں سینئر افسران بھی شامل تھے، اخلاقی ووٹنگ کے اصولوں کے بارے میں کئی اہم پیغامات بھی پہنچائے۔