بارہمولہ //ضلع بارہمولہ میں رہبر تعلیم ٹیچرس فورم نے اپنے مطالبات کو لیکر بدھ کو ایک انوکھا ا حتجاج کیا ۔اساتذہ کی بھاری تعداد سی او آفس بارہمولہ منی سیکرٹریٹ کے احاطے جمع ہوئی اور اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے جہاں انہوںنے کئی گھنٹوں تک احتجاجی دھرنا دیا۔جس کے بعد احتجاجی اساتذہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کی طرف مارچ کیا اور کندوں پر سرکار کو انتباہ کیلئے ایک تابوت اٹھاکر انوکھا احتجاج کیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے بعد میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کو ایک یاداشت پیش کی ۔