فیاض بخاری
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے ویر نار واگورہ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہواجس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کو ویرنار بارہمولہ علاقہ میں خورشید احمد کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا اورآناً فاناً مکمل طور خاکستر ہوا۔ شاہدین کے مطابق فائر سروس عملہ ،مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ کر باقی مکانات کو آگ سے بچالیا۔آگ کی وجہ شاٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے۔ادھر مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ فوری طور پر نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے اتنا نقصان ہوا ۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔