سری نگر//شمالی کشمیر میں بارہمولہ کے بونیار علاقے سے لاپتہ ایک خاتون کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گیی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایک خاتون کی لاش، جس کی شناخت شازیہ اختر بیٹی مظفر احمد ساکن آزاد پورہ بونیار کے طور پر ہوئی ہے، جسے چند مقامی لوگوں نے چندنواری بارہمولہ کے قریب دریائے جہلم میں دیکھا اور اس کی اطلاع مقامی پولیس کو اطلاع دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔