سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کو جموں کے بانہال سے جوڑنے والی بارہمولہ- بانہال ریل سروس کو جمعہ کے روز د دن بعد بحال کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ریلوے حکام نے کورونا وبا کے پیش نظر 21 اور22 جولائی کو یہ سروس معطل کردی تھی۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ دو دنوں تک معطل رہنے کے بعد آج بڈگام – بارہمولہ اور بڈگام – بانہال ٹریکس پر ریل سروس معمول کے مطابق بحال ہوئی۔