بارہمولہ+سوپور // فورسز نے بارہمولہ سے چار جنگجوئوں اور7بالائی ورکروں کو گرفتار کرنے اور ان کی تحویل سے ایک پستول اورایک آلٹوکارضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران درنگبل،اولڈ ٹاون بارہمولہ اور سوپورسے الگ الگ چھاپوں کے دوران چار جنگجوئوں اور سات بالائی ورکروں کی گرفتاری عمل ہیں لائی۔ذرئع کے مطابق30 اپریل کوشام دیرگئے اولڈٹائون بارہمولہ میں خانپورہ پل کے نزدیک 3نوجوانوں اصغرخان،آصف شیخ اورحسیب خان ساکنان اولڈٹائون بارہمولہ کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کی گئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ان تینوں نوجوانوں کولشکرطیبہ سے وابستہ جنگجوئوں نے نزدیک سے گولیوں برساکر اُنہیںموت کی نیندسلادیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق درنگہ بل بارہمولہ میں پولیس،فوج اورفورسزکی مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران کچھ جنگجوئوں اوراُنکے معاونین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ 4مئی کوایک اورتلاشی کارروائی کے دوران جنگجوئوں کی ایک خفیہ کمین گاہ سے 2اے کے 47رائفلیں برآمد کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ درنگہ بارہمولہ کے علاوہ سوپورکے ایک علاقہ میں بھی جنگجومخالف کارروائی عمل میں لائی گئی اوریہاں بھی کچھ جنگجوئوں اوربالائی زمین ورکروں کوگرفتارکیاگیا۔ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران چارسرگرم جنگجوئوں ناصراحمدموچی،بلال احمدنجارعرف بلہ پارٹ،اعجازاحمدگوجری ساکنہ محلہ جامع بارہمولہ اورندیم کالاعرف اُستادکے علاوہ 7بالائی زمین ورکروں اوئیس رشیدبٹ ساکنہ درنگہ بل بارہمولہ ،عذیرحمیدبٹ ساکنہ چستی کالونی بارہمولہ،امین بٹ،مزمل بشیر،حارث بشیربٹ اورنعیم عبداللہ کو گرفتار کیا گیا ۔تاہم پولیس کی طرف سے اس بارے میں کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ۔