عاصف بٹ
کشتواڑ // کشتواڑ ضلع کے بالائی و میدانی علاقوں میں منگل کی صبح ہوئی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے جہاں گرمی کی شدت سے لوگوں کو راحت محسوس ہوئی وہائیں سڑکیں زیر آب آئیں اور قصبوں کا نکاسی نظام بھی مفلوج ہو کر رہ گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانی میں بڑھ گئی ۔بالائی و میدانی علاقوں میں صبح سے ہی موسلادھار بارشیں ہوتی رہی جسکے بعد دوپہر کو دھوپ کھلی رہی اور درجہ حرارت میں کمی درج ہوئی بارشوں سے جہاں عوام کو شدت کی گرمی سے راحت ملی ۔میدانی علاقوں میں بھی صبح کے وقت تیز بارش شروع ہوئی جومحض چند گھنٹوں تک جاری رہی جسکے بعد موسم صاف ہوا۔ موسلادھار بارشوں کے سبب سڑکیں گلی کوچے زیرآب ہوئی جبکہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ موسلادھار بارشوں کے سبب قصبہ کی سڑکوں و گلی کوچوں میں نالیوں کا گندہ پانی جمع ہوگیا۔ جو متعدد مقامات پر گھروں میں بھی داخل ہوا۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب بھی بارشیں ہوتی ہے تو نکاسی نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہو جاتی ہیں ۔ضلع کے دیگر مقامات پر بھی بارشوں کے سبب سڑکیں زئراب آ گئیں جسے عوام کو سخت مشکلات پیش آئی۔ کشتواڑ پاڈر سڑک ناگسینی کے مقام پر پسی گرآنے کے سبب متعدد گھنٹوں تک آمدرفت کیلئے بند رہی جسے بعد میں آمدرفت کیلئے بحال کردیاگیا۔