محمد تسکین
بانہال// پچھلے دو روز سے چل رہے خراب موسم کی کڑی کے تحت بدھ کے روز بھی ضلع رام بن کے علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ہوئیں اور شام تک بھی موسم ابر آلود تھا۔ بدھ کی علی الصبح چار بجے سے قریب دس بجے تک رام بن بانہال سیکٹر میں ہلکی بارشیں ہوئیں اور بعد میں کبھی دھوپ اور کبھی بادلوں کا سلسلہ شام تک جاری تھا۔ موسم کی خرابی کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور شام تک سینکڑوں مسافر اور مال گاڑیوں نے اپنی اپنی منزلوں کا رخ کیا تھا۔ بدھ کے روز مارچ بردار ٹرکوں اور ایندھن بردار ٹینکروں کو یکطرفہ طور جموں سے سرینگر کی طرف چلنے کی اجازت تھی البتہ مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں چلنے کی اجازت دی ۔