محمد تسکین
بانہال// بدھ کی صبح سے جاری ہلکی ہلکی بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی امدورفت بغیر کسی خلل کے جاری ہے اور شام تک ہزاروں کی تعداد میں مسافر اور مال گاڑیوں نے دونوں طرف کے ٹریفک میں سفر کیا ہے۔ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارشوں کے باوجود معمول کا ٹریفک جاری یے اور مسافروں سے اپیل کہ وہ آج یعنی جمعرات کے روز اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے موسم اور شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری میں کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔