نیوز ڈیسک
سرینگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے سے موسم جمعرات کو دوسرے دن بھی خوشگوار رہا۔ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے ، لیکن جموعی طور پر موسم بہتر رہیگا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 20 اور21 اپریل کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔