جاوید اقبال
مینڈھر // مینڈھر سب ڈویژن کے چھجلہ علاقہ میں منعقدہ عرس اختتام پذیر ہو گیا ۔ اس عرس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔بابا محدوم شاہ چھجلہ زیارت پر عرس کے سلسلہ میں عام لوگوں کیساتھ ساتھ علماء و مذہبی سکالروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ اسلامک تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اپنی بچوں کو دینی تعلیم کی جانب راغب کریں ۔اس دوران ملکی و جموں وکشمیر کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی