Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

بابا غلام شاہ بادشاہ کا 218واں سالانہ عرس | تقریب روایتی عقیدت اور ادب و احترام کے ساتھ منائی گئی

Towseef
Last updated: August 10, 2022 12:50 am
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // 10 محرم الحرام کو سب ڈویژں تھنہ منڈی کے شاہدرہ شریف علاقے میں عالم اسلام کے بلند پایہ ولی کامل حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ مشہدی رحمتہ اللہ علیہ کا218واں سالانہ عرس پاک صدر انجمن علماء اہلسنت صوبہ جموں حضرت مولانا حافظ محمد سعید نقشبندی کی صدارت میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں بلا تفریق مذہب و ملت ریاست بھر سے عقیدت کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ولی کامل کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں سوموار اور منگلوار کی درمیانی رات کو زیارت شاہدرہ شریف سے متصل جامع مسجد میں شب خوانی، درود و اذکار اور ختمات المعظمات کی روح پرور مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اے سی آر راجوری اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ راجوری کے ساتھ ساتھ ضلع بھر سے مختلف علماء کرام و مشائخِ عظام اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات اور مذہبی اسکالروں کے علاوہ عقیدت مندوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قاری وجاہت اور قاری شوکت حسین رضوی نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے پروگرام کا آغاز کیا، جس کے بعد محفلِ حمد و نعت اور مناجات و مناقب اور تقاریر کا سلسلہ بھی رات بھر جاری رہا۔

واضح رہے کہ شاہدرہ شریف میں عرس پاک کی تقریب پیر کے روز بعد نماز مغرب شروع ہوئی اور منگل کو صبح تین بجے ملک کے ساتھ ساتھ یو ٹی جموں کشمیر اور پوری دنیا میں بحالی امن کے لیے خصوصی اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ رات بھر جاری رہنے والی پر وقار اور روح پرور مجالس میں علماء کرام اورو دیگر خطباء نے بابا غلام شاہ بادشاہ رحمتہ اللّٰہ علیہ کی عظیم و جلیل القدر شخصیت، تعلیمات سیرت، تبلیغی مشن اور روحانی کمالات پر تفصیلا روشنی ڈالی۔

عرس مبارک کے موقع پر تمام علماء کرام نے اولیاء اللہ کی دینی خدمات خصوصاً سید بابا غلام شاہ بادشاہ کے روحانی کمالات پر روشنی ڈالی۔ دعا کے بعد منگل کو بھی عقیدت مندوں میں لنگر شریف کی تقسیم کاری کا عمل لگاتار جاری رہا۔اس دوران جموں و کشمیر پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے۔ جامع مسجد شاہدرہ شریف کے امام و خطیب حافظ عبدالقیوم نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض سرانجام دئے۔ وہیں سب ڈویژن تھنہ منڈی کی مختلف مساجد میں یوم عاشورہ کے حوالے سے روح پرور مجالس کا انعقاد ہوا جس میں علماء کرام نے حضرت امام عالی مقام کی شہادت پر ایمان افروز بیانات کئے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

خطہ چناب

منشیات کیخلاف جنگ جاری | بھدرواہ سے دو منشیات فروش گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا سے پہلے یاترا ڈرائی رن مکمل جموں سے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی جموں نے قیادت کی

June 30, 2025
خطہ چناب

ڈوڈہ میں مویشی کی کوشش ناکام ۔6مویشی بازیاب، گاڑی ضبط ، ملزم گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا کیلئے چندرکوٹ اور بانہال سمیت شاہراہ پر سیکورٹی و دیگر انتظامات مکمل ضلع میں 37 لنگر قائم ، چندرکوٹ وبانہال میں 7ہزار یاتریوں کے قیام کے انتظامات

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?