بائیڈن کواڈسربراہ اجلاس کی میزبانی کریں گے

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

نیویارک //امریکا کے صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے امریکا، جاپان، ّسٹریلیا اور بھارت پر مشتمل اتحاد ’’کواڈ‘‘ کی میزبانی کریں گے۔ اس اجلاس میں بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی بھی شریک ہوں گے۔یہ چار ملکی اتحاد اسٹریٹجک نوعیت کا ہے جس کا بنیادی مقصد بحرِ ہند اور بحرالکاہل کے خطے میں زیادہ سے زیادہ باہمی اشتراکِ عمل یقینی بنانا ہے۔ بھارت اور جاپان ملک کر امریکا کے لیے چین کا ڈٹ کر سامنا کرنے کی بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معاشی اور عسکری قوت کے توڑ کے طور پر بنایا جانے والا یہ چار ملکی اتحاد اصلاً امریکا و یورپ کے مفادات کا نگراں ہے۔ 5 نومبر کے امریکی صدارتی انتخاب سے قبل صدر بائیڈن کے لیے یہ شاید اخری بڑا ایونٹ ہوگا جس کی میزبانی بھی کریں گے۔چین کو ’’کواڈ‘‘ کی تشکیل پر اعتراض رہا ہے کیونکہ اِسے وہ اپنے اسٹریٹجک مفادات کے لیے ایک بڑے خطرے کے روپ میں دیکھتا ہے۔ اِس کے جواب میں چین نے شمالی کوریا اور روس سے روابط بڑھائے ہیں اور جنوب مشرقی ایشیا کے متعدد ممالک کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے مسلم ممالک سے بھی اشتراکِ عمل بڑھایا جائے تاکہ ’’کواڈ‘‘ کے چاروں ارکان اور بالخصوص بھارت کو واضح پیغام جائے۔