نیویارک//امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیلیفونک رابطے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔امریکی وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے شی جن پنگ کے ساتھ پہلے ٹیلیفونک رابطے میں انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب سے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں صدور کے درمیان بات چیت کے دوران ’صدر جو بائیڈن نے چین کی جابرانہ اور غیر منصافانہ معاشی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔‘صدر جوبائیڈ نے تجارت، ہانگ کانگ اور تائیوان کے ساتھ چینی کشیدگی پر بات چیت کی۔ جب کہ چینی ٹیلی ویژن کے مطابق صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب کو خبردار کیا کہ امریکا کے چین کے ساتھ خراب تعلقات سے ناخوشگوار مسائل جنم لے سکتے ہیں۔