یو این آئی
ممبئی//عالمی منڈیوں سے ملے جلے رجحان کے درمیان امریکی درآمداتی ڈیوٹی پر تشویش کی وجہ سے جمعہ کو گھریلو سطح پر زبردست فروخت ہوئی اور اہم انڈیکس تقریبا ایک فیصدگراوٹ سے بند ہوئے’بی ایس ای سینسیکس 765.47پوائنٹس (0.95فیصد)گر کر 79,857.79پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج(این ایس ای)نفٹی بھی 232.85پوائنٹس یا 0.95فیصد گر کر 24,363.30پوائنٹس پر آگیا۔ہندوستانی مصنوعات پر 25فیصد اضافی درآمداتی ڈیوٹی کے بعد 25فیصد جرمانہ عائد کرنے کے امریکی فیصلے سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کافی کم رہی ہے۔ غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ہمہ گیر فروخت کے باعث تمام شعبے دبا کا شکار رہے۔سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 25 کے حصص سرخ نشان پر بند ہوئے۔ بھارتی ایئرٹیل کے اسٹاک میں 3.41فیصد کی کمی آئی۔ ٹاٹا موٹرز، کوٹک مہندرا بینک اور مہندرا اینڈ مہندرا میں بھی دو فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ۔ ایکسس بینک، ریلائنس انڈسٹریز، اڈانی پورٹس، ایشین پینٹس، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ٹاٹا اسٹیل کے حصص ایک سے دو فیصد کے درمیان گرے۔اسی وقت این ٹی پی سی کا اسٹاک سب سے زیادہ 1.39 فیصد اور ٹائٹن کا 1.33 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ ان کے علاوہ ٹرینٹ، آئی ٹی سی اور بجاج فنسرو میں بھی اضافہ ہوا۔ر یئلٹی ، پائیدار صارفین کی مصنوعات، دھات، فارما، آٹو اور آئی ٹی گروپس نے مارکیٹ پر سب سے زیادہ دبا ڈالا۔بیرون ممالک بھی ملا جلا رجحان رہا۔ ایشیا میں جاپان کا نکی 1.85 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.89 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.12 فیصد گر گیا۔ یورپی منڈیوں میں ابتدائی تجارت میں، جرمنی کا ڈی اے ایکس اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای بالترتیب 0.21 فیصد اور 0.10 فیصد نیچے ٹریڈ کر رہا تھا۔