سرینگر/اے ڈی جی پی (امن و قانون)، منیر خان کو سنیچر کے روز ریاست کے ریاستی انفارمیشن کمیشن میں انفارمیشن کمشنر کے طور تعینات کیا گیا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے گورنر ستیہ پال ملک نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آئی پی ایس آفیسر، منیر خان کو سٹیٹ انفارمیشن کمیشن، میں انفارمیشن کمشنر کے طور تعینات کیا ہے۔