عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( سی آئی ڈی) نتیش کمار کو ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے)کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپا ہے۔ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے جاری ایک حکم میں کہا گیا ہے”انتظامیہ کے مفاد میں، نتیش کمار، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی، اگلے احکامات تک، اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، ریاستی تفتیشی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔”